بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ہاتھ ملا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج پارلیمنٹ میں 18ویں لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا کے استقبال کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی گاندھی خاندان کے تیسرے رکن ہیں جنہوں نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے۔راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی 1999ء سے 2004ء تک جبکہ ان کے والد راجیو گاندھی 1989ء سے 1990ء تک قائد حزب اختلاف رہے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days