نواز شریف کی صحت کی ناسازی کے باعث لندن میں قیام بڑھا دیا گیا

لندن(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیاہے۔قیام میں توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیاگیاہے مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔

صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ انہوں نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔

مسلسل میڈیکل چیک اپس جاری ہیں۔برطانیہ میں ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں