نیدرلینڈز نے نیپال کو چھ وکٹ سے ہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔

ڈیلس میں گروپ ڈی کے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نیپال کو بیٹنگ دی جو آخری اوور میں 106رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

روہت پوڈل نے پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، نیدرلینڈز کی جانب سے وین بیک اور ٹم پرنگل نے تین، تین جبکہ میکرین اور ڈی لیڈے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیدرلینڈز نے ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میکس داؤد نے 54رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، وکرم جیت سنگھ نے 22رنز بنائے، ٹم پرنگل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں