نیشنز کپ ہاکی، پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ ہار گیا

نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ ہار گیا، جنوبی افریقا نے دلچسپ میچ میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے فتح اپنے نام کی۔

ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

گنیز ناؤ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک،ا یک گول اسکور کیا۔

20 ویں منٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سمکیلو اور پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے گول کیے۔

تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جنوبی افریقا کے مصطفیٰ قاسم اور پاکستان کے عبدالرحمٰن گول اسکورر تھے۔

میچ کےچوتھے اور آخری کوارٹر میں جنوبی افریقا کے کینان اور مصطفیٰ قاسم نے گول کرکے ٹیم کی برتری 4-2 کردی۔

کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے حنان شاہد نے گول کرکے اسکور چار تین کیا لیکن پاکستانی کھلاڑی کوشش کے باوجود میچ برابر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ایونٹ کا فائنل فرانس اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا دیا، میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں