نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی

پشاور (نامہ نگار) نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کے پہلے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔ پشاور ریجن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، جس کے بعد لاہور وائٹس کیلئے 168 رنز کا ہدف مقرر ہوا۔

لاہور کی ٹیم نے یہ ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جبکہ فرحان یوسف نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی کیا۔