نیو یارک: لانگ آئلنڈ ناسو کاؤنٹی میں مودی کے استقبالیہ پر سکھ خالصتان تحریک کامظاہرہ

نیو یارک لانگ آئلنڈ ناسو کاؤنٹی میں بھارتی وزیراعظم مودی کے استقبالیہ کے موقع پر سکھ خالصتان تحریک کے جانب سے زبردست مظاہرہ کیاگیا.مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں مودی اور انڈین حکومت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

مظایرین نے ڈیلاویر ریاست میں بھی بائڈن کی طرف سے اپنے گھر مودی کو مدعو کرنے پر مظاہرہ کیا تھا ۔ سکھ تحریک کے رہنما مودی اور را کے خلاف نیو یارک کی عدالت میں کینڈا میں سیکھ رہنما کے قتل کا مقدمہ دائر کر واچکے ہیں ۔

بائیڈن نے سکھ رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کر کے انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ کینیڈا میں بھی سکھ رہنما کے قتل پرکینیڈین حکومت نے بھارتی حکومت کو قتل کا الزام لگایا ہے ۔ سکھوں نے مودی کی لانگ آئلنڈ ناسو کاؤنٹی آمد پر اس کے قافلے کے سامنے مظاہرہ کیا ۔سکھ یو این بلڈنگ کے سامنے بھی مودی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں