نیو یارک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاامریکہ کااچانک دورہ ملتوی

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آخری وقت میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79ویں اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے دورہ امریکہ ملتوی کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کل رات کو نیو یارک پہنچیں گے ۔وزیراعظم کے ساتھ نیو یارک آنے والے وفد میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بھی شامل ہیں ۔ خواجہ آصف بھی وفد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےُلئے نیو یارک پہنچیں گے ۔یہ اعلان چند گھنٹے قبل کیا گیا جب وزیر اعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرنے سے پہلے لندن جانے کیلئے لاہور سے روانہ ہوئے۔ان کے ہمراہ خارجہ امور کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا، “کچھ اہم سفارتی ملاقاتوں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارجنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے لیے نیویارک نہیں جائیں گے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یو این جی اے اجلاس میں شرکت کا پروگرام بدستور جاری ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی اسلام آباد میں وزیر خارجہ کے ساتھ ایس سی او اجلاس کی تیاریوں میں مدد کے لئے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں