لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کیلئے قومی ون ڈے کرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کیلئےکرکٹ اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں، روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور عبد اللہ شفیق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

