نیویارک میں پاکستانی طالب علم کی بین الاقوامی کک باکسنگ میں شاندار کامیابی

نیویارک (نمائندہ خصوصی) نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نیو جرسی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم احمد صدیق سے قونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

قونصلیٹ کے مطابق احمد صدیق نے چیلنجز آف چیمپئنز کک باکسنگ چیمپئن شپ میں تمام حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ جوجِتسو مقابلوں میں سلور میڈل اور دوسری پوزیشن بھی اپنے نام کی۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے احمد صدیق کی محنت، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے طالب علم کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔