نیویارک: ٹائمز اسکوائر پر پی ایس ایل کے رنگ بکھر گئے

نیویارک(پی سی بی، پی ایس ایل میڈیا)نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی رونق بکھر گئی۔ شدید سرد موسم کے باوجود کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد ایونٹ میں شریک ہوئی، جہاں پی ایس ایل کی ٹرافی بھی نمائش کے لیے رکھی گئی۔

ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز اسکوائر پہنچایا گیا، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی موجود تھے۔

اس موقع پر شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، صائم ایوب، سعود شکیل اور ابرار احمد بھی ٹرافی کے ہمراہ موجود تھے۔ نیویارک میں کرکٹ فینز کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔