نیویارک (پی سی بی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔
محسن نقوی نے نیویارک میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو کے موقع پر تاریخوں کا اعلان کیا۔ روڈ شو میں پی سی بی کے عہدیداروں اور قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انعامات دینے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پی سی بی اور پی ایس ایل کے آرگنائزرز مل کر کام کر رہے ہیں اور ملک میں بے پناہ باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے اور بورڈ و انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا قیمتی موقع ملتا ہے۔ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے بہترین تفریح فراہم کرتی ہے۔

