وائٹ بال سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

وائٹ بال سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیمز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے پانچ اپریل کے درمیان ہوگی۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ کو کرائس چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن میں ہوگا، سریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔

سیریز کے ون ڈے میچز نیپئر، ہملٹن اور تاورانگا میں 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی تصدیق کردی ہے، نیوزی لینڈ نے چیمپینز ٹرافی سے قبل ملتان میں تین ملکی ٹورنامنٹ کی بھی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں