امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران الجھن کا شکار ہوگئے۔
وائٹ ہاؤس میں بیس بال کا ایونٹ جیتنے والی ٹیم ٹیکساس رینجرز کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی تھی، جس میں امریکی صدر کو بھی شریک ہونا تھا، تاہم وہ اس میں جانا بھول گئے۔
جب انہیں تقریب میں جانے کیلئے یاد دہانی کروائی گئی تو وہ اس میں شریک ہوئے اور کھلاڑیوں سے ملے، اس دوران کچھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
81 سالہ جوبائیڈن جو 20 جنوری تک صدر کے عہدے پر کام کریں گے، وائٹ ہاؤس میں بیس بال کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران تھوڑے سے پریشان نظر آئے تاہم اس دوران انہوں نے اپنے عملے سے تھوڑا ہنسی مذاق بھی کیا۔
صدر بائیڈن کو ایک موقع پر جب بیس بال ٹیم کی شرٹ تحفے میں دی تو ان کے عملے کے اہلکار نے آکر وہ لینے کی کوشش کی تو اس موقع پر امریکی صدر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’کیا آپ میری جرسی چرا رہے ہیں؟‘
تقریب کے دوران امریکی صدر اپنے عملے سے بار بار ہاتھ ہلاتے ہوئے یہ بھی پوچھتے رہے کہ انہیں اب کیا کرنا ہے۔