واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف نوعیت کی ہے۔ ایران جنگ کے حوالے سے امریکی وزیر جنگ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے میڈیا کو بریفنگ دی۔پیٹ ہیگسیتھ نے بریفنگ میں کہا کہ آپریشن کا مقصد فیصلہ کن کارروائی کرنا ہے اور ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو ممکنہ طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ بریفنگ کے مطابق ایران میں تقریباً 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران کی 11 آبدوزیں تباہ کر دی گئیں، ریڈار اور دفاعی سسٹم کو تباہ کیا گیا اور ایرانی نیوی کے 120 جہاز تباہ ہو چکے ہیں۔امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

