واشنگٹن/مسقط (غیر ملکی میڈیا، برطانوی خبر رساں ایجنسی)امریکا نے ایرانی مطالبے کو مسترد کر دیا جس میں مذاکرات کے مقام اور نوعیت میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی اعلیٰ عہدے دار نے کہا کہ امریکا کا غیر جوہری امور پر بات چیت کا اصرار عمان میں مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اور ایران امریکا سے صرف جوہری تنازع پر بات کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مذاکرات کو بامعنی بنانے کے لیے بیلسٹک میزائلوں پر بھی گفتگو ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران جمعے کو ملاقات چاہتا ہے تو امریکی نمائندے وٹکوف ملاقات کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی میڈیا نے قبل ازیں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 6 فروری کو مسقط، سلطنت عمان میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

