واشنگٹن (سی این این، فاکس نیوز، اے بی سی نیوز، پریس ٹی وی) امریکی ٹی وی نے ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز میں اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کر دیا گیا، جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب مکمل نقصان کا اندازہ ممکن نہیں، تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت تقریباً 50 کروڑ ڈالر ہے۔ اسی طرح قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات کے ذریعے ایئر ڈیفنس کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اپنائی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار میدانِ جنگ میں متعارف کرائے جائیں گے جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئے۔

