واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے47ویں امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واشنگٹن(عرفان ملک سے)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کیلئے حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئےکیلئےاپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپٹل ہل پہنچے۔ ان کے ہمراہ صدر جو بائیڈن بھی تقریب میں شرکت کیلئےپہنچے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کیلئے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔امریکی صدر کے حلف اٹھانے کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل نومنتخب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف اٹھایا تھا۔

امریکی اور عالمی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کیپٹل ہال میں موجود تھی۔بل کلٹن، ہیلری کلنٹن، باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، اہلیہ بھی موجود تھے، چینی نائب صدر، ارجنٹائن کے صدر، اطالوی وزیراعظم بھی کیپٹل ہال میں موجود تھے۔تقریب میں ایکس کے مالک ایلون مسک، امیزون کے چیئرمین جیف بیزوس اور گوگل کے سربراہ سُندر پچائی بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ چرچ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور انکی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک تھیں۔واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی۔ عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ فوری نافذ ہونے والے صدارتی احکامات پر دستخط بھی کریں گے۔

امریکی آئین کے سیکشن I کے آرٹیکل II کے مطابق صدارتی حلف یہ ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں امریکا کے صدارتی دفتر کے میں سب کاموں کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے امریکی آئین کا تحفظ اور دفاع کروں گا۔

78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تقریبِ حلف برداری کے دوران اسی بائبل پر حلف لیا گیا جس پر سابق امریکی صدر ابراہم لنکن سے 1861ء میں لیا گیا تھا اور اس کے علاوہ وہ اپنی آنجہانی والدہ میری این میکلوڈ ٹرمپ کی جانب سے تحفے میں ملنے والی بائبل پر بھی حلف لیا۔نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے قبل سبکدوش صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں