تہران (ایجنسیاں)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا کہ امریکا کو خطے میں اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں ہے۔تہران سے جاری بیان میں اسپیکر نے کہا کہ امریکی اڈے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں.
اس جنگ نے واضح کر دیا کہ ہمارے خطے میں امریکی فوجی اڈے کسی کی حفاظت نہیں کرتے۔محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ امریکا سب کو اسرائیل کیلئے قربان کرتا ہے اور اسے اسرائیل کے سوا کسی کی بھی پروا نہیں۔

