ورلڈ جونیئر اسکواش میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ورلڈ جونیئر اسکواش میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں حمزہ خان اور عبداللّٰہ نواز نے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ حذیفہ ابراہیم کو راؤنڈ آف 32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیکنڈ سیڈ حمزہ خان نے راؤنڈ آف 32 میں مصر کے یوسف مبارک کو ہرایا، حمزہ خان نے اپنا میچ باآسانی 28 منٹ میں تین صفر سے جیتا، حمزہ کی جیت کا اسکور 6-11، 8-11 اور 4-11 رہا۔

دوسرے میچ میں پاکستان کے عبداللّٰہ نواز اور کینیڈا کے واسع مقصود کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

عبداللّٰہ نواز نے دو ایک کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے تین دو سے کامیابی حاصل کی، عبداللّٰہ نواز کی جیت کا اسکور 12-10، 9-11، 11-6، 8-11 اور 5-11 رہا، عبداللّٰہ پری کوارٹر فائنل میں مصر کے عمر اعظم سے مقابلہ کریں گے۔

حذیفہ ابراہیم کو ملائیشیا کے حارتھُد دانیال نے تین ایک سے شکست دی، ملائیشین کھلاڑی نے میچ 9-11، 5-11 ، 11-9 اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں