یونان(بیورورپورٹ)یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس کیخلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد 157 پارلیمنٹرین نے رد کردی۔پارلیمنٹ میں حکومتی جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے ٹکراؤ کےبعد 85اپوزیشن ممبران کے زریعے دستخط شدہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کی،جس پر ووٹنگ کی گئی.
پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے ذریعہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کردیا گیا.کل 293 ممبران پارلیمنٹ نے ووٹ دیا۔عدم اعتماد کے”خلاف” ووٹ 157 تھے جبکہ عدم اعتماد کے “حق “میں ووٹ 136 تھے۔سات ممبران پارلیمنٹ غیر حاضر تھے،جبکہ حکمران جماعت کے سابق وزیراعظم انتونی سمارا نے ووٹ نہیں ڈالا۔”آئین کے مطابق آئندہ 6 ماہ تک عدم اعتماد کے ووٹ کا مطالبہ نہیں دہرایا جا سکتا”.

