منسک(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے۔منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ عزت مآب میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو دن قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گے، لندن کے دورے میں کل نجی ملاقاتیں کی جائیں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں کوئی سرکاری ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ سےبیٹے سلیمان شہباز کی رہائش گاہ پہنچ گئےہیں۔وزیراعظم لندن میں 3 روز قیام کے بعد 14 اپریل کو واپس وطن روانہ ہوں گے۔شہباز شریف سے لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کی قیادت کی ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں دو ہفتے سے زیادہ قیام کریں گے۔

