وزیراعظم کارنی نے “کینیڈا اسٹرونگ پاس” کے اجراء کا اعلان کر دیا

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی) مارک کارنی کی قیادت میں لبرل پارٹی نے موسمِ گرما کے دوران بچوں اور نوجوان خاندانوں کیلئے کینیڈا کوکھوجنے اور اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتے ہوئے “کینیڈا اسٹرونگ پاس” کے اجراء کا اعلان کر دیاہے۔

✅ 18 سال سے کم عمر بچوں کو قومی گیلریوں اور عجائب گھروں میں داخلہ مفت حاصل ہوگا۔
✅ والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کیلئےVIA ریل پر مفت سفری سہولت میسر ہوگی۔
✅ 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئےکرایوں میں خصوصی رعایت دی جائیگی۔
✅ جون سے اگست تک نیشنل پارکس میں کیمپنگ فیس کم کر دی جائیگی، جس سے سب شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کینیڈا کی ثقافت اور قدرتی حسن سے جوڑنے کے اس اہم اقدام پر انہیں فخر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں