ون پلس 13 ایس — آئی فون، سام سنگ اور گوگل پکسل جیسی خصوصیات

بیجنگ/لاہور(بزنس رپورٹر) معروف چینی کمپنی ون پلس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنا نیا اسمارٹ فون “ون پلس 13 ایس” متعارف کرا دیا ہے جو ایک ہی وقت میں آئی فون، سام سنگ اور گوگل پکسل کے فیچرز کا مجموعہ ہونے کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

ون پلس 13 ایس میں 5,850 mAh کی طاقتور بیٹری شامل کی گئی ہے جو کہ گوگل اور آئی فون سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے ماڈلز سے زیادہ طاقتور ہے۔ اس کے ساتھ 80 واٹ سپر فاسٹ چارجر فراہم کیا گیا ہے، جو سام سنگ کے تمام موجودہ ماڈلز سے زیادہ تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ون پلس 13 ایس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے وہ جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو اب تک کسی بھی بڑے برانڈ میں دستیاب نہیں تھے۔

AI ٹرانسلیشن: طویل ویڈیوز کو سن کر تحریری شکل میں ترجمہ کرنا

AI ٹرانسکرپشن: آڈیو و ویڈیو مواد کو خودکار طور پر تحریر میں تبدیل کرنا

فون میں فنگر پرنٹ سینسر اور دیگر جدید سیکیورٹی خصوصیات موجود ہیں۔ اس کا ڈیزائن اور اسکرین جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، اور 6.32 انچ کے سائز میں پیش کیا گیا ہے۔

ون پلس 13 ایس کو اینڈرائیڈ 15 کے جدید آپریٹنگ سسٹم پر چلایا جا رہا ہے۔یہ دو ورژنز 12 جی بی ریم / 256 جی بی اسٹوریج اور 16 جی بی ریم / 512 جی بی اسٹوریج میں‌دستیاب ہونگے.

بیک پر دو عدد 50 میگا پکسل کیمرے سام سنگ کی جدید کیمرا ٹیکنالوجی کے ساتھ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرارکھاگیا ہے.کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک بار چارج کرنے کے بعد فون 7 گھنٹے تک بغیر رُکے ویڈیو اور آڈیو پر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ون پلس 13 ایس کو کئی ممالک میں فروخت کیلئےپیش کر دیا گیا ہے اور قیمتیں ہر ملک کے لحاظ سے مختلف ہیں۔پاکستان میں 16 جی بی / 512 جی بی ماڈل کی قیمت تقریباً 190000روپے رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں