سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ وکٹ کیسی بھی ہو ٹیم کو پرفارم کرنا ہے۔
سابق بیٹر کا کہنا تھا کہ نیویارک کی وکٹ پر بیٹر کو بری گیند کا انتظار کرنا ہوگا ،آنے والے بیٹرز پر نہیں خود پر اعتماد ضروری ہے۔
عمران نذیر نے مزید کہا کہ بولرز کو لائن و لینتھ پر بولنگ کرنا ہوگی ، ٹاس کو چھوڑیں بس بیسٹ کرکٹ کھیلیں ۔
سکندر بخت نے کہا کہ اگر ٹاس جیتیں تو بولنگ کریں ، پہلے فیلڈنگ سےجیتنے کے چانسس زیادہ ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ بولرز نے صحیح جگہ گیندیں ڈالیں توبھارت کو پکڑ لیں گے، اگر پہلے بیٹنگ کریں تو جلدی نہ کریں ، وکٹ ہاتھ میں رہیں گی تو بڑا اسکور بنا سکتے ہیں۔