ویسٹ انڈیز کی ایک اور بھاری فتح، یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست

جارج ٹاؤن گیانا: اسپنر عقیل حسین کی تباہ کن بولنگ کے باعث یوگنڈا کی ٹیم آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے کم اسکور39رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے میچ 134 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ یہ رنز کے اعتبار سے اس کی سب سے بڑی جیت ہے ۔اس سے قبل اس نے پاکستان کے خلاف میچ 84رنز سے جیتا تھا۔ یوگنڈا کے راجر مکاسا نے آٹھویں بار صفر حاصل کرکے اپنے ملک کے لئے ریکارڈ بنایا۔ 39رنز مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم اسکور ہے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 4 اوورز میں 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ جارج ٹاؤن گیانا میں گروپ سی میں ویسٹ انڈین کپتان روومان پاؤل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹ پر 173 رنز بنائے۔ جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ برینڈن کنگ اور جانسن چارلس نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، کنگ 13 ،نکولس پوران 22، کپتان روومن پاؤل 23، شیرفین رتھرفورڈ 22 اور آندرے رسل نے ناٹ آؤٹ 30 رنز بنائے۔ برین مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے ، جما میاگی 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، الرازی جوزف 2، جب کہ روماریو شیفرڈ اور گداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اب تک دو میچ کھیل کر دو کامیابیاں سمیٹ چکا ہے جبکہ یوگنڈا نے 3 میں سے ایک میچ جیتا ہے اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں