تہران(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی.ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو واضح شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے 14 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم محض ایک رن ہی بنا سکی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے فائنل میں پہنچ کر شائقین کو خوشخبری سنائی ہے۔
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلسطین سے ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے زبردست مقابلہ پیش کریں گی۔
دوسری جانب، پاکستان بیس بال ٹیم نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، جو ملک کیلئےایک قابل فخر سنگ میل ہے۔

