ویلڈن ارشد ندیم ہمیں تم پر ناز ہے:چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ

لیسکو کے کھلاڑی ہر میدان میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں
جنہیں مزید سہولیات فراہم کریں گے:سی ای او لیسکو

لاہور (بیورو رپورٹ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوۓ کہا ہے ویلڈن ارشد ندیم ہمیں تم پر ناز ہے۔ سی ای او لیسکو کا کہنا تھا لیسکو کے کھلاڑی ہر میدان میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں جنہیں ادارے کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انجینئر رمضان بٹ نے کہا اولمپک گیمز میں 40 سال بعد پاکستان کیلۓ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنا تاریخی کارنامہ ہے جس میں لیسکو کی کھیل دوست پالیسیوں کا اہم کردار ہے، ویلڈن ارشد ندیم ہمیں تم پر ناز ہے۔ ان کا کہنا تھا ارشد ندیم پورے پاکستان اور لیسکو کا فخر ہیں جنہیں مقابلوں کی تیاری کیلۓ لیسکو کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ سی ای او لیسکو نے امید ظاہر کی اولمپک اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتے ہوۓ گولڈ میڈل حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں