ویمن ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی: چیئرمین پی سی بی

لاہور( بیورو رپورٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائےگی، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرےگا کہ ہمیں کہاں کھلانا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنےکو تیار ہیں۔

ویمن ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ہوکرکھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، ویمن کرکٹرز کو انعام ملےگا یہ اُن کا حق ہے، یہ ہر ٹیم کیلئے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے ہیں۔ اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں