ویمنز ورلڈ کپ: پاک-بھارت میچ میں مچھروں کی بہتات، کھلاڑی پریشان

کولمبو (جیو نیوز / آئی سی سی)ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کو مچھروں نے پریشان کر دیا، جس کے باعث میچ کئی بار رُکا اور 34ویں اوور کے اختتام پر 15 منٹ کیلئےمعطل کرنا پڑا۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران بھارتی بیٹرز بار بار مچھروں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرتے نظر آئیں۔ پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی شکایت پر امپائرز نے گراؤنڈ میں مچھر مار اسپرے کروایا۔ پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی ہوا میں اسپرے کر کے مچھروں کو بھگانے کی کوشش کی۔

میچ کے دوران یہ خلل بار بار آنے کی وجہ سے انتظامیہ نے 34ویں اوور کے اختتام پر کھیل 15 منٹ کے لیے روک دیا۔ دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی جاری کی ہے، جو میچ کے دوران مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

مچھروں کی بہتات اور موسمی حالات کے باوجود کھلاڑیوں نے مقابلے کو جاری رکھا، جو ویمنز ورلڈ کپ میں کھیل کے ماحول پر ایک غیر متوقع چیلنج کے طور پر سامنے آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں