ٹائیگر ووڈ کا کھیل زوال پذیر لیکن معاشقہ عروج پر

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گولفر امریکی صدرٹرمپ کی سابقہ بہو کو ڈیٹ کررہے ہیں

لاہور (بیورورپورٹ) امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ کا معاشقہ زور پکڑنے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو آج کل ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ٹائیگر ووڈز نے 2010 سے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی ہے، جب کہ ڈونلڈ جونئیر اور ونیسا میں علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور امریکی بزنس مین اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ کی دوستی کے چرچے میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں میں کئی چیزیں مشترک ہیں اور دونوں اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں جب کہ دونوں ہی والدین ہیں۔ دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آ گے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہو جائیں گے، تاہم ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں۔ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی کھیلتی ہیں،کائی ٹرمپ بھی اسی سکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے پڑھتے ہیں،ٹائیگر ووڈز اور ونیسا نے اپنے تعلقات کو ابھی پبلک نہیں کیا۔واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 سے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی ہے، جب کہ ڈونلڈ جونئیر اور ونیسا میں علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں