شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز کے آخری لیگ میچ میں افغانستان نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔ابراہیم زدران نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔رحمٰن اللہ گرباز نے 40 اور کریم جنت نے 28 رنز اسکور کیے۔گلبدین نائب 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمرنجیت سنگھ اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا مگر مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 166 رنز بنا سکی۔کپتان محمد وسیم 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آصف خان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان کے 5 مختلف باؤلرز نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی اور میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

