ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے سنگین غلطی،قومی سلامتی کے راز اور جنگی پلان افشا

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی سنگین غلطی ، قومی سلامتی کے راز اور امریکی جنگی پلان افشا ، یمن کے خلاف جنگی پلان سوشل میڈیا پر آ گیا ۔امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے سنگین غلطی ، ایک صحافی کو تمام ملعومات میں شامل کر لیا .

یمن جنگی پلان غلطی سے اٹلانٹک میگزین کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ کو آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں شامل کر لیا اور یمن جنگی پلان کی تمام اہم معلومات شئیر کر دی گئی ۔مسلسل کئی روز تک امریکی اہم عہدےدار جن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی تھے امریکی جنگی پلان اور معلومات کا تبادلہ کرتے رہے ۔اس سنگین غلطی سے امریکی سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی. قومی سلامتی کیلئے ٹرمپ انتظامیہ پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں اور امریکی سلامتی کے مشیر والٹز پر اس سنگین غلطی کا ذمہ دار سمجھتے ہوئے مستعفی ہونے کیلئے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں