نیویارک(نمائندہ خصوصی)ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل ہی انتظامیہ میں تبدیلی ، مقدمات بنانے کی تیاری کر لی ۔امریکی اداروں کے افراد میں ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہی بے چینی پھیل چکی ہے۔عوامی رائے پائی جاتی ہے کہ ٹرمپ کے ممکنہ ان اقدامات سے وفاقی اداروں میں بد دلی اور بے چینی میں اضافہ ہو گا .ٹرمپ کی طرف سے 16 سیاست دانوں اور 15 کے قریب امریکی اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔ٹرمپ صدر بننے سے پہلے ہی فوجداری مقدمات کے لئے تیاری کررہے ہیں ۔
قانونی ماہرین کی رائے میں ٹرمپ کی آئندہ قانونی چارہ جوئی سے قانونی نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیداہوجائے گا. ۔ کملا ہیرس کاکہناہے کہ ٹرمپ صدر بنتے ہی دشمنی کی لمبی لسٹ سمیت وائٹ ہاؤس داخل ہو نگے ۔کملانے مزید کہا کہ ٹرمپ خوف و ہراس پھلا کر امریکی عوام کو تقسیم کرنے میں مصروف ہیں ۔
کملا ہیرس کی طرف سے عمررسیدہ صدر بننے پر تنقید جاری ہے۔کملا ہیرس نے ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا ۔امریکہ میں نئی نسل کی قیادت کا وقت آ گیا ہے ۔امریکی عوام جیت کیلئے تیار ہو جائیں ۔دونوں امیدواروں کے ایک دوسرے پر تنقیدی حملے جاری ہیں۔
ٹرمپ کاکہناہے کہ کملا ہیرس ، بائڈن اور ہیلری کلنٹن سے زیادہ نا اہل ہیں ۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم امریکہ بنائیں گے ۔ٹرمپ کی طرف صدرارتی امیدواروں کو ذہنی تندرستی ٹیسٹ کی شرط رکھ دی ۔ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرنٹ کو خوفناک اور جان لیوا کہہ دیا ۔ٹرمپ کے حالیہ بیانات کی وجہ سے ری پبلیکن پارٹی کے 200 سے زیادہ ارکان نے کملا ہیرس کی حمایت کا عندیہ دے دیا .