ٹرمپ کے خطاب کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں احتجاج، فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے

مقام: تل ابیب، اسرائیل (الجزیرہ + رائٹرز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران بائیں بازو کے ارکان نے فلسطینی ریاست کے حق میں احتجاج اور نعرے بازی کی، جس پر سیکیورٹی اہلکار نے احتجاج کرنے والے رکن کو ایوان سے باہر نکال دیا۔

قطری خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی پارلیمان کے بائیں بازو کے دو ارکان نے امریکی صدر کے خطاب کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے بازی اور شور شرابا کیا۔ احتجاج کرنے والے رکن، ایمن عودہ، نے چند گھنٹے قبل ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ “ایوان میں موجود منافقت کی حد ناقابل برداشت ہے”۔

ایمن عودہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تخت پر بٹھانے کے عمل اور اس کی حکومت کی غزہ میں کی جانے والی کارروائیوں کو ان اقدامات سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف قبضے کے خاتمے اور اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے ہی امن اور انصاف ممکن ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بہت مستعدی سے کام کیا اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ مشرقِ وسطیٰ کے نئے تاریخی دور کا آغاز ہے اور صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید کی شروعات ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں