اوٹاوا(ایجنسیاں)کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ سے اصولی طور پر متفق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی تفصیلات پر ابھی کام جاری ہے۔
وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا غزہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنی ممکنہ کوششیں کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ کے منصوبے پر کئی ہفتوں قبل کینیڈا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔
کینیڈین وزیراعظم کے مطابق غزہ امن بورڈ کے ڈھانچے، کام، مالی وسائل اور دیگر تفصیلات ابھی حتمی نہیں ہوئیں اور ان پر آنے والے دنوں میں کام کیا جائے گا۔

