ٹم ساؤتھی کے 16سالوں پر محیط ٹیسٹ کیریئر کا شاندار اختتام

کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنالیا، جیت کے ساتھ اختتام نے ریٹائرمنٹ کا لمحہ بہترین بنادیا۔

ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیریئر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے خاتمے کے ساتھ ہی اپنے اختتام کو پہنچا مگر یہ سفر ان کے لیے کافی شاندار رہا، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں 423 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر اس ٹیسٹ کو ان کے لیے یادگار بنایا۔

انگلینڈ کی ٹیم سیریز 1-2 سے جیت گئی تاہم آخری میچ کی جیت ٹم ساؤتھی کو مطمئن کرنے کے لیے کافی تھی، کیوی بولر نے نے آخری ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کرس گیل کا 98 چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

2008 میں انگلینڈ کے خلاف ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کربت والے ساؤتھی نے انگلش تیم کے خلاف ہی اپنے کیریئر کا اختتام بھی کیا۔

کسی بھی ٹیسٹ میچ میں اُن کی بہترین بولنگ 108رنز دے کر 10وکٹیں رہیں جبکہ اپنے 16 سالہ کیریئر میں ایک اننگز میں انھوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

ٹِم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں صرف ایک اچھے بولر نہیں تھے بلکہ انھوں 2245 رنز اسکور کرتے ہوئے بیٹ کے ساتھ بھی اپنی افادیت ثابت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں