ٹورنٹو :ایوننگ آف یونٹی، نیو ایئر سیلیبریشن 2025 کے انعقاد کا اعلان

ٹورنٹو (کلچرل ڈیسک)ڈی ایچ پی نے وائس آف ٹورنٹو ٹی وی کے اشتراک سے “ایوننگ آف یونٹی – نیو ایئر سیلیبریشن 2025” کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ شاندار تقریب 31 دسمبر 2025 کو اوطاق بینکوئٹ ہال شام 6 بجے سے رات 1 بجے تک جاری رہے گی۔

فلم اور ٹی وی کی معروف آرٹسٹ، ڈرامہ او ایس ٹی پلے بیک سنگر اور لائیو پرفارمر بشریٰ بلال اس موقع پر خصوصی پرفارمنس پیش کرینگی۔ تقریب میں ہالی ووڈ، لالی ووڈ اور بالی ووڈ لیجنڈز کو موسیقی کے ذریعے خراجِ تحسین بھی پیش کیا جائیگا۔

تقریب میں انٹرپرینیوریل ایکسی لینس ایوارڈز بھی دیے جائینگے، جب کہ متعدد مقامی اور بین الاقوامی اسپانسرز اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ٹکٹوں کیلئے ابتدائی رعایتی قیمت 30 نومبر تک 49 ڈالر (ٹیبل 450 ڈالر) مقرر کی گئی ہے، جب کہ یکم دسمبر سے قیمتیں 59 ڈالر (ٹیبل 550 ڈالر) ہو گئی ہیں۔

اس پروگرام کے اسپانسرز اور انفلوئنسرز میں ٹورنٹو کی مختلف کمیونٹی تنظیمیں، بزنس گروپس اور میڈیا پلیٹ فارمز شامل ہیں۔

“ٹکٹ اور اسپانسرشپ کیلئےرابطہ”
عالم عربی: ‎+1 (905) 279-9991
انجم ملک: ‎+1 (905) 965-4786
واٹس ایپ: ‎+1 (647) 303-5149