ٹورنٹو : دہشت گردی میں ملوث26 سالہ افغان شہری گرفتار

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں دہشت گردی کے الزام میں ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق ٹورنٹو میں گرفتار 26 سالہ افغان شہری پر داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق ملزم نے داعش کو مالی وسائل فراہم کرنے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے اور قتل کے منصوبے بنانے میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں، افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، اور کینیڈا پولیس نے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔