ٹورنٹو میں مرزا نسیم بیگ کو انسانیت کی خدمت پر خصوصی ایوارڈ

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جانے والی شخصیت مرزا نسیم بیگ کو وائی میڈیا کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹورونٹو میں منعقدہ وائی میڈیا ایوارڈز میں مرزا نسیم بیگ کی دو دہائیوں پر محیط کمیونٹی سروس اور فلاحی سرگرمیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مرزا نسیم بیگ کی خدمات کو پاکستانی کینیڈین کمیونٹی میں امید اور یکجہتی کی علامت قرار دیا گیا۔ وہ گزشتہ بیس برسوں سے بے لوث انداز میں کمیونٹی کے فلاحی منصوبوں اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں پیش پیش ہیں۔

“جنگ نیوزکینیڈا”کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اشرف خان لودھی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے مرزا نسیم بیگ سے ذاتی دوستی اور شفقت کا فیض حاصل ہے اور ان کا یہ اعزاز پوری کمیونٹی کیلئے باعثِ فخر ہے۔”یہ اعزاز نہ صرف مرزا نسیم بیگ کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں