ٹورنٹو میں نیا ایچ آئی وی کلینک، مفت ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا آغاز

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) — ڈاؤن ٹاؤن ٹورنٹو میں ایک نیا مفت کلینک کھولا گیا ہے جو ایچ آئی وی (HIV) کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کو مفت ادویات سمیت مختلف سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہ پائلٹ منصوبہ ٹورنٹو پیپل وِد ایڈز فاؤنڈیشن (PWA) نے جون میں شروع کیا تھا اور امید ہے کہ اسے مستقبل میں وسعت دی جائے گی۔

کلینک میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امیگریشن سروسز، فوڈ بینک اور لنچ پروگرام بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے “لنکیج ٹو کیئر” منیجر، اوور اوبرٹو، جو خود بھی ایچ آئی وی کے مریض ہیں، کا کہنا ہے کہ کینیڈا آنے سے پہلے انہیں علاج اور دوائی تک رسائی کی مشکلات کا سامنا رہا، اور ان کی دوائی کی قیمت 1,200 ڈالر ماہانہ تھی۔

اوبرٹو کے مطابق، غیر یقینی امیگریشن اسٹیٹس رکھنے والے مریض نہ صرف ڈاکٹروں تک رسائی سے محروم ہوتے ہیں بلکہ انہیں اپنی جیب سے مہنگے علاج کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے، جو اکثر ممکن نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں