دمبولا(غیر ملکی میڈیا) کرکٹ بورڈز کے مطابق پاکستان نے تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی، صائم ایوب 25، سلمان علی آغا 16 جبکہ فخر زمان 5 رنز بناسکے۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے، جبکہ سری لنکن ٹیم میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، جنیتھ لیاناگے، ہسارنگا، چمیرا، تیکشنا اور تشارا شامل تھے۔سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 9 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

