کولکتہ ( آئی سی سی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
نیوزی لینڈ نے 170 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 43 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔ اوپنر فن ایلن نے 33 گیندوں پر ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ ٹم سائفرٹ 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ راچن رویندرا 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ مارکو یانسن نے ناقابلِ شکست 55 رنز اسکور کیے جبکہ ڈیوالڈ بریوس 34 اور ٹرسٹن اسٹبز 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کول میک کونکی، میٹ ہینری اور راچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ لوکی فرگوسن اور جمی نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

