ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا

چنئی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں نیوزی لینڈ نے گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا کو شکست دے کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 15.1 اوورز میں 174 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 76 اور راچن رویندرا نے 59 رنز اسکور کیے۔کینیڈا کے یوراج سمرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 58 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جس میں 10 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔