آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، اسکاٹ لینڈ نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کیا۔
گروپ بی کی دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل ہوئیں، جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ نے ہدف 19ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عمدہ کارکردگی پر مائیکل لیسک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن47 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، مائیکل لیسک نے 35، مائیکل جونز نے 26 اور برینڈن میک مولن 19 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
قبل ازیں نمیبیا نے اپنے اننگ کا آغاز اچھا نہیں کیا، اوپنر جے پی کوٹزے بغیر کسی رنز کے آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ایراسمس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔
وکٹ کیپر زین گرین نے 28، نیکولاس ڈیون 20، ڈیوڈ ویسے 14 اور جین فریلنک 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔