ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی۔ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، تاہم اسکاٹ لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا کر رواں ایونٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ترتیب دیا اور اٹلی کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا۔

اسکاٹ لینڈ کے جارج منس 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، تھامس ڈراکا اور جے جے اسموٹس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4 اور مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔