ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کا دورہ شیڈول

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیربنگال قومی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔یہ جولائی 2025ء کے بعد پاکستان کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ گزشتہ برس ٹی20 سیریز میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔اس سے قبل مئی اور جون 2025ء میں بنگلادیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں سیریز پاکستان نے سلمان علی آغا کی قیادت میں 3-0 سے جیتی تھی۔