کولمبو (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ عمان کی ٹیم 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
وینایک شکلا 28، صفیان محمود 25 اور ندیم خان 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ اینگراوا، بریڈ ایونس اور بلیسنگ موزارابانی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
104 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے جارحانہ انداز اپنایا اور ہدف 14ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ برائن بینیٹ 48 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ عمان کے صفیان محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

