ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

چنئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا گیا۔

یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم نے ناقابلِ شکست 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ علی شان شرفو نے 55 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیکب ڈفی، لوکی فروگوسن، مچل سینٹر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 16ویں اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 174 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ ٹم سیفرٹ 89 اور فن ایلن 85 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، اور اس دوران انہوں نے ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بھی قائم کی۔