پاک-بھارت ایشیا کپ 2025 فائنل کے ٹکٹس کی قیمتیں آسمان پر

دبئی (نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کے ٹکٹس کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور ٹکٹس کی قیمتیں کئی درجے بلند ہو گئی ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کیلئےویب سائٹس کے مطابق جنرل کلاس کی ٹکٹس 131 ڈالر (تقریباً 37 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں، جبکہ وی آئی پی سوئیٹ کا ایک ٹکٹ 4750 ڈالر (تقریباً 13 لاکھ 41 ہزار 662 روپے) میں فروخت کیلئےموجود ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریمیئم لاؤنج کی 159 ڈالر مالیت کی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔پاک-بھارت ٹاکرے کیلئے جنرل ایسٹ کلاس کا ٹکٹ 123 ڈالر، جنرل ایسٹ لوئر 132، جنرل ویسٹ 138 اور جنرل ویسٹ اپر 145 ڈالر میں دستیاب ہیں۔

پریمیئم کلاس کے ٹکٹس 168 ڈالر، پویلین ویسٹ 221، پلاٹینیئم 290، پویلین ایسٹ 316، پویلین ویسٹ 401 ڈالر میں آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔پلاٹینیئم ایف لائن 476، گرینڈ لاؤنج 576، اسکائی باکس ایسٹ 2085، رائل باکس 3345 اور اسکائی باکس ویسٹ 4572 ڈالر میں دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تاریخی مقابلہ 28 ستمبر 2025 کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائیگا، اور دونوں ٹیمیں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدِمقابل آئیں گی۔فائنل میچ کے شائقین کیلئےیہ میچ نہ صرف کرکٹ کی تاریخ میں اہم ہے بلکہ ٹکٹ کی بلند قیمتوں کی وجہ سے بھی خاص اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں