پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں بارش

پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں ہلکی بارش ہوئی، نیسا اسٹیڈیم کی پچ کو کورز سے ڈھک دیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نیسا کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم نیسا کاؤنٹی میں مطلع ابر آلود رہا، جہاں آج صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے، اسٹیڈیم میں پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔

نیویارک کی کاؤنٹی نیسا میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پاکستان ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

بھارت آئرلینڈ کے خلاف جیتنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں